جناب جاوید ہاشمی کی نئی مہم

ایسے میں جب سپریم کورٹ نے پانامہ کیس سننے کا فیصلہ کیا ہے تو جناب جاوید ہاشمی کے نئے انکشافات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے، ان کے انکشافات سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ سپریم کورٹ ماضی میں عمران خاں کے ساتھ حکومت گرانے کی سازش میں شامل رہی ہے۔
بہت سے لوگ پوچھتے ہیں اس مرحلے پر ان انکشافات کی کیا اہمیت ہے ،یہ اصل میں پیغامات ہیں جو اعلیٰ عدلیہ کو خبردار کرنے کے لئے بھجوائے جا رہے ہیں۔ جناب جاوید ہاشمی آئندہ انتخابات میں ن لیگ کی حمایت حاصل کرنے کی کوشش کررہے ہیں ایسے میں ان کی طرف سے یہ انکشافات کئی طرفہ اہمیت رکھتے ہیں۔
ایک تو یہ جاوید ہاشمی کی طرف سے اپنی افادیت ثابت کرنے کی کوشش ہے کہ وہ ابھی بھی ن لیگ کے لئے ایک موثر کردار ادا کر سکتے ہیں دوسری طرف یہ اعلی ٰعدلیہ اور عمران خاں کے مبینہ تعلقات کو بے نقاب کرتے ہیں۔ پانامہ کیس کے تناظر میں ان مبینہ تعلقات کی اہمیت بڑھ جاتی ہے۔

Facebook Comments

دائود ظفر ندیم
غیر سنجیدہ تحریر کو سنجیدہ انداز میں لکھنے کی کوشش کرتا ہوں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply