• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب ریفرنسز ،نوازشریف کے بچوں اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

نیب ریفرنسز ،نوازشریف کے بچوں اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نوازشریف، ان کے بچوں اور داماد کے خلاف دائر ریفرنسز کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران نواز شریف تو پیش ہوئے تاہم ان کے بچے، حسین، حسن، مریم نواز اور دامار کیپٹن ریٹائرڈ صفدر پیش نہ ہوئے۔ عدالت کے استفسار پر شریف خاندان کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ نواز شریف کے بچے والدہ کی علالت کی وجہ سے لندن میں ہیں اس لیے وہ پیش نہ ہوسکے۔
عدالت نے حسن، حسین، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو 2 اکتوبر کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ان کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیے۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزمان ضمانت کے لیے 10 ، 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرائیں۔ کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر کو ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply