تبصرہ کتاب،ہجرت کے تماشے،جاوید دانش،صادقہ نصیر،مکالمہ - ٹیگ

تبصرہ کتاب: ہجرت کے تماشے… مصنف: جاوید دانش…. تبصرہ نگار : صادقہ نصیر

ایک مصنف ہر صورت ان تجربات زندگی اور ان سے پیدا ہونے والے تمام احساسات کی بھٹی میں آتش نمرود کی طرح رضاکارانہ طور پر چھلانگ لگاتا ہے اور اپنے دور کےا براہیم  علیہ السلام میں پیروکاروں میں سے ایک ہوتا ہے۔ اس تپتی بھٹی میں وہ درون بینی مشاہدے سے بھی گزرتا ہے اور دوسرے انسانوں کے جوتے بھی کر پہن کر دیکھتا ہے اور پھر عمومی قضیے نمٹاتا ہے۔ کہنا ضروری ہے کہ اس کو یہ قضیۓ نمٹانے کی ضرورت اس لئے پیش آتی ہے جب دوسروں کے جوتوں میں اس کے پاؤں زخمی ہوتے ہیں تو بلبلا کر اسے پہلے اپنا درد محسوس ہوتا ہے تو یوں وہ دوسروں کے غم اور خوشی سے آشنا ہوتا ہے ۔یہیں سے اس کے تخلیقی قطرہ ہاۓ انفعال شان کریمی کا نزول بنتے ہیں اور ایک کتاب وجود میں آتی ہے تب یہ ہوتا ہے کہ مصنف کسب حلال کو اس کی اشاعت پر لگاتا ہے تو اس بات کا مستحق بن جاتا ہے کہ وہ اپنی تخلیق کے ساتھ منظر عام پر آۓ اور قلم کے ساتھ جہاد کرنے والے کو غازی مان کر اس کے کام کو سراہا جاۓ۔ اور یہی کتاب کا حق ہے.←  مزید پڑھیے