عمار خان ناصر کی تحاریر
عمار خان ناصر
مدیر ماہنامہ الشریعہ گوجرانوالہ

بین المذاہب مکالمہ – چند سوالات کے جوابات

بین المذاہب مکالمہ کے موضوع پر مختلف مجالس میں شرکت اور حاضرین کے سوالات کے جواب میں اپنے فہم کے مطابق گزارشات پیش کرنے کا موقع ملتا رہتا ہے۔ چند اہم سوالات کے جواب میں جو کچھ کہنے کا موقع←  مزید پڑھیے

مختلف کلامی تعبیرات اور ان سے علمی وعقلی استفادہ

ابو عثمان عمرو بن بحر بن محبوب الجاحظ (۱۶۳–۲۵۵ھ) دوسری/تیسری صدی ہجری کا ایک باکمال ادیب اور متکلم ہے۔ اس کا شمار معتزلہ کے ائمہ اور کبار میں ہوتا ہے، تاہم اس کی تحریروں سے واضح ہوتا ہے کہ وہ←  مزید پڑھیے

توہین رسالت کے مرتکب مسلمان کے لیے توبہ کی گنجائش

[۹ ویں صدی ہجری کے ممتاز شافعی فقیہ اور مجتہد علامہ تقی الدین السبکیؒ نے اپنی معروف تصنیف ”السیف المسلول علیٰ شاتم الرسول’’ کی ایک مستقل فصل میں اس مسئلے پر مفصل کلام کیا ہے کہ اگر کوئی مسلمان نبی←  مزید پڑھیے

ڈاکٹر اسرار احمد کے ناقدانہ طرز فکر کا ایک مطالعہ

بیسویں صدی میں مسلم قومی ریاستوں کے ظہور نے حیات اجتماعی کے دائرے میں مسلمان معاشروں کی تشکیل نو اور بالخصوص مذہب کے کردار کو اہل دانش کے ہاں غور وفکر اور بحث ومباحثہ کا ایک زندہ موضوع بنا دیا۔←  مزید پڑھیے

ڈاکٹر محمود احمد غازی اور ان کا سلسلہ محاضرات

ڈاکٹر محمود احمد غازی کے علم وفضل اور دینی خدمات کا دائرہ وہ تھا کہ جس میں امت کی راہ نمائی کی اہلیت رکھنے والے حضرات کو انگلیوں پر شمار کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر صاحب قدیم وجدید علوم پر←  مزید پڑھیے

مذہبی واعتقادی اختلافات کے حوالے سے اسلام کا زاویہ نظر

تاریخ کے مطالعہ سے معلوم ہوتا ہے کہ انسانی معاشروں میں تنازعات، فساد اور خون ریزی کے اسباب میں سے ایک بہت بڑا سبب انسانوں کے مابین پایا جانے والا مذہبی اختلاف رہا ہے۔ مذہب کا تعلق چونکہ انسان کے←  مزید پڑھیے

مکالمہ کیوں ضروری ہے؟

کسی بھی معاشرے کی تعمیر وتشکیل میں کردار ادا کرنے والے عناصر میں ایک بنیادی عنصر یہ ہوتا ہے کہ معاشرے کے مختلف طبقات کے مابین عملی ہم آہنگی اور رواداری کی فضا موجود ہو۔ مختلف معاشرتی عناصر کے مابین←  مزید پڑھیے

نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا تشریعی مقام

(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تشریعی حیثیت کے انکار کے حوالے سے ایک سوال کا جواب) جو حضرات قرآن مجید کے ابلاغ وتبلیغ سے ہٹ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے تشریعی مقام کو تسلیم کرنے سے انکار←  مزید پڑھیے

کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانا ضروری ہے؟

سوال: سورۃ بقرہ کی آیت ۲۶ میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ آمَنُوا وَالَّذِينَ هَادُوا وَالنَّصَارَى وَالصَّابِئِينَ مَنْ آمَنَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَعَمِلَ صَالِحًا فَلَهُمْ أَجْرُهُمْ عِنْدَ رَبِّهِمْ وَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ ﴾ اس←  مزید پڑھیے

وراثت میں یتیم پوتے کا حق

مرنے والے کے مال میں یتیم پوتے کے حق وراثت کا مسئلہ مختلف پہلووں سے غور وفکر اور مناسب قانون سازی کا متقاضی ہے۔ اس ضمن میں سب سے بنیادی بات تو یہ پیش نظر رہنا چاہیے کہ اپنی نوعیت←  مزید پڑھیے

تجارتی مقاصد کے لیے سودی قرض لینے کا حکم

(نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد: ’لعن اللہ آکل الربا وموکلہ وکاتبہ وشاہدیہ‘ کے بارے میں جناب جاوید احمد غامدی کی راے یہ ہے کہ یہاں ’موکل‘ کا لفظ سود ادا کرنے والے کے لیے نہیں، بلکہ سودی قرضوں←  مزید پڑھیے

خواتین کا پردہ، سماجی حقوق وفرائض اور اسلامی شریعت

اسلامی شریعت میں خواتین کے لیے پردے سے متعلق کیا احکام دیے گئے ہیں؟ خواتین اجنبی مردوں کے سامنے اپنا چہرہ ننگا کر سکتی ہیں یا نہیں؟ جب عورت کا چہرہ ہی جسم کا سب سے زیادہ پرکشش حصہ ہوتا←  مزید پڑھیے

لعان اور تحقیق نسب کے جدید سائنسی ذرائع

اگر شوہر اپنی بیوی پر بدکاری کا الزام لگائے تو شریعت نے اسے چار گواہ پیش کرنے کا پابند نہیں کیا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ شرط پوری کرنا عادتاً ممکن نہیں، جبکہ اس بات کا امکان موجود←  مزید پڑھیے

اسلامی شریعت میں طلاق کا ضابطہ۔ چند اہم پہلو

شریعت نے میاں بیوی کے مابین نباہ نہ ہونے کی صورت میں رشتہ نکاح کو توڑنے کی اجازت دی ہے۔ شریعت کی نظر میں اس رشتے کی جو اہمیت ہے، وہ یہ تقاضا کرتی ہے کہ اس کو ختم کرنے←  مزید پڑھیے

نکاح سے پہلے دی جانے والی طلاق کا حکم

سوال: اگر کوئی شخص یہ کہے کہ اگر میں فلاں عورت سے یا کسی بھی عورت سے نکاح کروں تو اسے طلاق، تو کیا ایسی صورت میں نکاح کے بعد طلاق واقع ہو جائے گی یا نہیں؟ جواب: حنفی فقہا←  مزید پڑھیے

شوہر کا برتر رتبہ اور جدید مغربی تصورات

(شوہر اور بیوی کے درجے میں فرق کے ضمن میں ایک استفسار کا جواب) خاندان، انسانی معاشرے کی بنیادی اکائی ہے اور اس کے نظم وضبط کو قائم رکھنے کے لیے حقوق وفرائض کی تقسیم کے ساتھ ساتھ اختیارات کی←  مزید پڑھیے

مقاصد شریعت کے ابدی اور احکام وقوانین کے عارضی ہونے کا نظریہ (3)

مذکورہ بحث سے واضح ہے کہ قرآن مجید نہ صرف اپنے بیان کردہ احکام کی فی نفسہ پابندی کو اصولی طور پر لازم قرار دیتا ہے، بلکہ اپنے احکام کی بنیادیں بھی اس سے مختلف بیان کرتا ہے جو زیر←  مزید پڑھیے

یہودی یا مسیحی مرد کے ساتھ مسلمان عورت کا نکاح

کتابی مرد کے ساتھ مسلمان عورت کے نکاح کے جواز یا عدم جواز کی بحث میں، ہمارے طالب علمانہ فہم کے مطابق جو قابل غور پہلو بنتے ہیں، ان کے حوالے سے ہماری معروضات حسب ذیل ہیں: قرآن مجید نے←  مزید پڑھیے

مقاصد شریعت کے ابدی اور احکام وقوانین کے عارضی ہونے کا نظریہ (۲)

شرعی قوانین واحکام کی اصولی حیثیت کے حوالے سے مذکورہ نصوص کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھیے کہ خاندانی قوانین میں مرد اور عورت کے مابین امتیاز اور معاشرتی جرائم پر شریعت کی مقرر کردہ جن سزاوں کو محض ایک←  مزید پڑھیے

مقاصد شریعت کے ابدی اور احکام وقوانین کے عارضی ہونے کا نظریہ (1)

معاصر مسلم فکر اسلام میں اجتہاد کی اہمیت، اس کے دائرہ کار، اس کو بروے کار لانے کے عملی طریقہ اور پیش آمدہ اجتہاد طلب مسائل اور مشکلات کے حوالے سے چند در چند فکری اور عملی سوالات سے نبرد←  مزید پڑھیے