آغر ندیم سحر
تعارف
آغر ندیم سحر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔گزشتہ پندرہ سال سے شعبہ صحافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔آپ مختلف قومی اخبارات و جرائد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔گزشتہ تین سال سے روزنامہ نئی بات کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہیں۔گورنمنٹ کینٹ کالج فار بوائز،لاہور کینٹ میں بطور استاد شعبہ اردو اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی اہم ترین تعلیمی اداروں میں بطور استاد اہنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔معروف علمی دانش گاہ اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم اے جبکہ گورنمنٹ کالج و یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم فل ادبیات کی ڈگری حاصل کی۔۔2012 میں آپ کا پہلا شعری مجموعہ لوح_ادراک شائع ہوا جبکہ 2013 میں ایک کہانیوں کا انتخاب چھپا۔2017 میں آپ کی مزاحمتی شاعری پر آسیہ جبیں نامی طالبہ نے یونیورسٹی آف لاہور نے ایم فل اردو کا تحقیقی مقالہ لکھا۔۔پندرہ قومی و بین الاقوامی اردو کانفرنسوں میں بطور مندوب شرکت کی اور اپنے تحقیق مقالہ جات پیش کیے۔ملک بھر کی ادبی تنظیموں کی طرف سے پچاس سے زائد علمی و ادبی ایوارڈز حاصل کیے۔2017 میں آپ کو"برین آف منڈی بہاؤالدین"کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس سے قبل 2012 میں آپ کو مضمون نگاری میں وزارتی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔۔۔آپ مکالمہ کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہو گئے ہیں
اخبار کے کوارٹر صفحے پر لگی جنسی زیادتی کی یہ دس خبریں، بنیادی طور پر اس معاشرے کی دس کہانیاں ہیں اور اگر آپ ان خبروں یا کہانیوں کی تہہ میں اتریں گے تو آپ کو ایسی مزید دس ہزار← مزید پڑھیے
محترم عطاء الحق قاسمی ایک عہد ساز کالم نویس ہیں، آپ کی شاعری اور بذلہ سنجی کا ایک زمانہ معترف ہے، درجنوں کتب، لاتعداد ایوارڈز، کئی اہم اداروں کی سربراہی اور سفارت کاری میں گراں قدر خدمات، آپ کسی اجنبی← مزید پڑھیے
اورینٹل کالج کے قیام نے ہندوستان میں مشرقی علوم و فنون کی ترویج کے لیے بہت نمایاں کردار ادا کیا،اس سے ادارے وابستہ شخصیات نے زبان و ادب اور تحقیق و تدوین کے شعبوں کو نا صرف وقار بخشا بلکہ← مزید پڑھیے
شیخ حسینہ واجد کا پندرہ سالہ اقتدار اپنے اختتام کو پہنچ گیا،جمہوری لبادے میں آمریت کا پرچار کرنے والوں کے عبرت ناک انجام ہر دنیا تاحال ششدر ہے،وہ نظام جو جبر اور فسطائیت پر کھڑا تھا،چند دنوں میں ڈھیر ہو← مزید پڑھیے
افلاطون کا شمار سقراط کے ان قریبی شاگردوں میں ہوتا ہے جنھوں نے سقراط کے فلسفے کو اگلی نسلوں تک منتقل کرنے اور سقراط کو دریافت کرنے میں بنیادی کردار ادا کیا، یوں تو افلاطون کے تمام مکالمات کو ہی← مزید پڑھیے
جماعت اسلامی کا مہنگائی مکاؤ دھرنا جاری ہے،حکومتی ہٹ دھرمی اور غنڈہ گردی کے باوجود جماعت اسلامی کے کارکنوں کی ایک کثیر تعداد مختلف شہروں سے نکلی اور اسلام آباد پہنچی،یہ واقعی قابل تحسین بات ہے مگر سوال یہ← مزید پڑھیے
پہلے تین نظمیں ملاحظہ فرمائیں:نظم‘‘ایک خواب کے تعاقب میں’’ رات آندھی چلی رات بلیوں کے رونے کی آوازیں آتی رہیں رات ایک شخص مر گیا صبح اس کی لاش شہر کے مصروف چوک میں دیر تک گرین بیلٹ پر پڑی← مزید پڑھیے
پاکستان کی سیاسی ومعاشی صورت حال نے معاشرے کو اخلاقی طور پر بھی دیوالیہ کر دیا ہے، طاقتور اشرافیہ نے سسٹم کو اپنے تابع کرتے کرتے اس قدر بنجر اور کھوکھلا کر دیا ہے کہ اس کی درستی اب ناممکن← مزید پڑھیے
احمد فرہاد ایک دبنگ لہجے کا تیکھا شاعر ہے،ایک ایسا دردِ دل رکھنے والا سخن ور جس نے ہر اس واقعے اور حادثے پر آواز اٹھائی جس سے مظلوموں کی داد رسی ہو سکتی تھی،اس نے نتیجے کی پروا کیے← مزید پڑھیے
یہ 2013ء کی بات ہے، میں نے سائپرس کے لیے سٹڈی ویزہ اپلائی کیا، دو ماہ میں ویزہ لگ گیا مگر میری حب الوطنی آڑے آ گئی اور یوں میں اوورسیز پاکستانی بنتے بنتے رہ گیا۔ پھر پانچ سال قبل← مزید پڑھیے
شہرت کی بھوک،روٹی کی بھوک سے زیادہ خوف ناک ہوتی ہے،اس بھوک کا شکار شخص ہر چیز کو پروٹوکول کی آنکھ سے دیکھتا ہے،اسے لگتا ہے اس دنیا کا نظم و نسق میرے بغیر نامکمل ہے،وہ خود کو سپیریئر سمجھنا← مزید پڑھیے
حافظ نعیم الرحمن جماعت اسلامی کے نومنتخب امیر ہیں، آپ ایک شفاف اور جمہوری عمل سے اس اہم منصب تک پہنچے، آپ کی سادگی، راست بازی اور دلیری کا ایک زمانہ مداح ہے۔ مجھے کراچی پریس کلب کے پنڈال میں← مزید پڑھیے
وہ نوجوان کئی روز سے کال کر رہا تھا،میں نے عید کی چھٹیوں میں بلا لیا،اس کے ہاتھ ایک خط تھا،وہ چاہتا تھا کہ اسے کالم میں شائع کروں،سو یہ خط پیش ہے: سلام و رحمت جنابِ وزیر اعظم! رحمتوں← مزید پڑھیے
حضرت موسیٰ کوہِ طور پر خدا سے ملاقات کے لیے جا رہے تھے،راستے میں مفلوک الحال شخص ملا جس کے مالی حالات انتہائی پریشان کُن تھے،وہ ایک وقت کی روٹی بھی پیٹ بھر کر نہیں کھا سکتا تھا،موسیٰ ؑ کو← مزید پڑھیے
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ ڈکٹیٹر مشرف دور میں ایک ریٹائرڈ فوجی جنرل ارشد محمود کو پنجاب یونیورسٹی کا وائس چانسلر لگا دیا گیا، ایک میٹنگ میں اس ریٹائرڈ جنرل نے ڈاکٹر مجاہد کامران سے پوچھا! “شاہ جی آپ← مزید پڑھیے
ژاں پال سارتر بیسویں صدی کا ایک عظیم فلسفی ،ادیب،ناول نگار،ڈرامہ نگار اور نقاد تھا،وہ وجودیت اور مظہریت پر یقین رکھتا تھا،بیسویں صدی کے فلسفیوں میں وہ فرانسیسی سماجی محرکات اور مارکس ازم کا عظیم علم بردار تھا۔اس نے فرانسیسی← مزید پڑھیے
ہارورڈ یونیورسٹی کے سینیئر پروفیسر اور اہم ترین مغربی سائنس دان ڈاکٹر ہنری لارسن نے یکم رمضان المبارک کو اسلام قبول کیا اور عمرے پر روانہ ہو گئے، ہنری، اہم ترین امریکی یونیورسٹی ہارورڈ سے وابستہ ہیں، آپ موروثی نابینا← مزید پڑھیے
رمضان المبارک میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ سرکاری سطح پر بھی جاری ہے اور نجی سطح پر بھی،مختلف تنظیموں اور این جی اوز کی طرف سے غربت کی چکی میں پسے عوام کے لیے رمضان پیکج تقسیم ایک مثبت← مزید پڑھیے
سانحہ موٹروے ہوا جس کے بعد دل واقعی دکھی ہے اور اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے۔ پاکستان میں جس تیزی کے ساتھ ایسے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں اور پوری دنیا میں پورن گرافی میں← مزید پڑھیے
جوں جوں رمضان کا مہینہ نزدیک آ رہا ہے ٹی وی اور سٹیج کے معروف چہرے اسلامی باتیں کرنا شروع ہو گئے ہیں یعنی وہ اداکار، گلوکار اور فنکار جو پورا سال ہمیں اپنے اداکاری، گلوکاری اور ڈانس سے لطف← مزید پڑھیے