آغر ندیم سحر کی تحاریر
آغر ندیم سحر
تعارف آغر ندیم سحر کا تعلق منڈی بہاءالدین سے ہے۔گزشتہ پندرہ سال سے شعبہ صحافت کے ساتھ وابستہ ہیں۔آپ مختلف قومی اخبارات و جرائد میں مختلف عہدوں پر فائز رہے۔گزشتہ تین سال سے روزنامہ نئی بات کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہیں۔گورنمنٹ کینٹ کالج فار بوائز،لاہور کینٹ میں بطور استاد شعبہ اردو اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔اس سے قبل بھی کئی اہم ترین تعلیمی اداروں میں بطور استاد اہنی خدمات سرانجام دیتے رہے۔معروف علمی دانش گاہ اورینٹل کالج پنجاب یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم اے جبکہ گورنمنٹ کالج و یونیورسٹی لاہور سے اردو ادبیات میں ایم فل ادبیات کی ڈگری حاصل کی۔۔2012 میں آپ کا پہلا شعری مجموعہ لوح_ادراک شائع ہوا جبکہ 2013 میں ایک کہانیوں کا انتخاب چھپا۔2017 میں آپ کی مزاحمتی شاعری پر آسیہ جبیں نامی طالبہ نے یونیورسٹی آف لاہور نے ایم فل اردو کا تحقیقی مقالہ لکھا۔۔پندرہ قومی و بین الاقوامی اردو کانفرنسوں میں بطور مندوب شرکت کی اور اپنے تحقیق مقالہ جات پیش کیے۔ملک بھر کی ادبی تنظیموں کی طرف سے پچاس سے زائد علمی و ادبی ایوارڈز حاصل کیے۔2017 میں آپ کو"برین آف منڈی بہاؤالدین"کا ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ اس سے قبل 2012 میں آپ کو مضمون نگاری میں وزارتی ایوارڈ بھی دیا جا چکا ہے۔۔۔آپ مکالمہ کے ساتھ بطور کالم نگار وابستہ ہو گئے ہیں

اورینٹل کالج کے ہم خیال دوست/آغر ندیم سحرؔ

مشرق کی اہم ترین دانش گاہ اوری اینٹل کالج سے ایم اے اردو کرنے کا تجربہ نہایت حسین اور یادگار تھا۔اولڈ کیمپس کا ہاسٹل ہو یا پھر فوڈ اسٹریٹ کے پراٹھے اور انارکلی کاکتاب بازار،سب کچھ نہایت خوب صورت تھا۔دن←  مزید پڑھیے

لمز کے شرارتی بچے/آغر ندیم سحر

گزشتہ ہفتے کی سب سے اہم خبر نگران وزیراعظم کا دورہ لاہور تھا،اس دورے کے دوران جناب وزیر اعظم لمز بھی گئے جہاں انھیں لمز LUMSکے طالب علموں کی طرف سے انتہائی سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔دوسرے روز پریس←  مزید پڑھیے

مکاتیب رفیع الدین ہاشمی/آغرؔ ندیم سحر

ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کی شخصیت اور کام کسی تعارف کا محتاج نہیں ،اقبالیات میں آپ کی گراں قدر خدمات کا اعتراف عالمی سطح پر کیا جا چکاہے،پاکستان کے تمام اہم ادبی اداروں اور جامعات میں آپ کے خطبات اور←  مزید پڑھیے

نواز شریف کی وطن واپسی:چند سوال/آغرؔ ندیم سحر

نواز شریف کو وطن واپسی پر جو پروٹوکول دیا گیا اور ان کے لیے میدان صاف کیا گیا،اسے سیاسی زبان میں ڈیل یا این آ ر او کہتے ہیں،ہمیں اس این آر او یا ڈیل پر اعتراض نہیں مگر سوال←  مزید پڑھیے

گورنمنٹ کالج کا المیہ/آغرؔ ندیم سحر

گزشتہ چند دنوں سے سوشل میڈیا پر ایک خط وائرل ہے،یہ خط گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر اصغر زیدی کا ہے،اس خط میں وی سی نے مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کو گورنمنٹ←  مزید پڑھیے

پرائیویٹ اساتذہ کو بھی عزت دیں/آغر ندیم سحر

ایک سچا اور مخلص استاد کسی بھی معاشرے کے لیے ناگزیر ہے‘استاد ہی وہ عظیم ہستی ہے جو نہ صرف نسلوں کی تربیت کرتا ہے بلکہ اُن کے خوابوں کو حقیقت کا روپ بھی عطاکرتا ہے۔بھٹکے ہوئوں کو راستہ دکھانا‘یاسیت←  مزید پڑھیے

ہمارے سماج کا بنیادی مسئلہ کیا ہے؟/آغرؔ ندیم سحر

فیصل آباد سے شائع ہونے والے اہم ترین ادبی جریدے‘‘نقاط’’کاخصوصی نمبر موصول ہوا’ڈاکٹر قاسم یعقوب کی ادارت میں شائع ہونے والے اس جریدے کی بنیادی خوبی یہ ہے کہ اس نے ہمیشہ نئے اور بنیادی مباحث کو چھیڑا،مکالمے کی دم←  مزید پڑھیے

میں پاکستان چھوڑنا چاہتا ہوں/آغر ندیم سحر

یہ2013 کی بات ہے،میں نے سائپرس کے لیے سٹڈی ویزہ اپلائی کیا،دو ماہ میں ویزہ لگ گیا مگر میری حب الوطنی آڑے آ گئی اور یوں میں اوورسیز پاکستانی بنتے بنتے رہ گیا۔پھر پانچ سال قبل مجھے ایک عزیز دوست←  مزید پڑھیے

میرا پہلا رومانس: منڈی بہاءالدین/آغر ندیم سحر

جس شہر نے آپ کو خواب دیکھنا سکھایا ہو،اس شہر سے محبت آپ کے خمیرمیں شامل ہو تی ہے،آپ دنیا کے کسی بھی شہر یا ملک میں چلے جائیں، آپ اپنی پہلی محبت کو نہیں بھول سکتے۔ پہلی محبت کی←  مزید پڑھیے

ریاست ماں ہوتی ہے؟/آغر ندیم سحر

اگر ریاست ماں ہوتی ہے تو کیا ماں کا رویہ اس قدر خوف ناک اور تکلیف دہ ہوسکتا ہے؟اگر ریاست اپنے شہریوں کے حقوق کی ضامن ہوتی ہے توپھرجو گزشتہ ڈیڑھ سال میں ہوا،کیا یہ سب ہونا چاہیے تھا؟ اگر←  مزید پڑھیے

کیا ادیب سماج سے لاتعلق ہوتا ہے؟/آغرؔندیم سحر

اس وقت جب میں کالم لکھ رہا ہوں،ملک بھر میں بجلی کے خوفناک بلوں اور مہنگائی کے خلاف احتجاج جاری ہے،لوگ خودکشی کر رہے ہیں،بچوں کو فروخت کر رہے ہیں،خواتین اپنے زیورات بیچ رہی ہیں تاکہ بجلی کا بل جمع←  مزید پڑھیے

ادیب کو سرکاری اعزاز لینا چاہیے؟-آغر ندیم سحر

ژاں پال سارتر بیسویں صدی کا ایک عظیم فلسفی ،ادیب،ناول نگار،ڈرامہ نگار اور نقاد تھا،وہ وجودیت اور مظہریت پر یقین رکھتا تھا،بیسویں صدی کے فلسفیوں میں وہ فرانسیسی سماجی محرکات اور مارکس ازم کا عظیم علم بردار تھا۔اس نے فرانسیسی←  مزید پڑھیے

ناموسِ صحابہؓ و اہل ِ بیتؓ بل کی منظوری/آغر ندیم سحر

پاکستان کی قومی اسمبلی سے چھ ماہ قبل 17جنوری 2023ء کو ناموسِ صحابہؓ و اہل ِ بیتؓ اور امہات المومنینؓ کی توہین پر عمر قید کی سزا کا بل متفقہ طور پر منظور ہوا تھا،یہ بل جماعت اسلامی کے اسمبلی←  مزید پڑھیے

نااہلی اور الیکشن /آغر ندیم سحر

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو پانچ سال کے لیے نااہل کر دیا گیا،تین سال سز اور ایک لاکھ جرمانے کی سزا بھی سنائی گئی۔یہ سزا توشہ خانہ فوجداری کیس میں اس وقت سنائی گئی جب اسلام آباد ہائی کورٹ توشہ←  مزید پڑھیے

نفسیاتی ہراسگی کی کہانی/آغرؔ ندیم سحر

گزشتہ ہفتے جنوبی پنجاب کی ایک اہم سرکاری یونیورسٹی میں جنسی ہراسگی کا اسکینڈل سامنے آیا’اس سانحے کے بعد ملک بھر میں تہلکہ مچ گیا’دل دہلا دینے والے انکشافات اور ثبوتوں نے جامعات کی اجتماعی کارکردگی کو انتہائی مشکوک بنا←  مزید پڑھیے

نئے نقاد کے نام خطوط:چند ابتدائی باتیں/آغرؔ ندیم سحر

ناصر عباس نیرایک روشن دماغ نقاد،افسانہ نگار اور دانشور ہیں،آپ نے اردو ادب کو دو درجن سے زائد اہم کتب سے نوازا،آپ اردو کے واحد نقاد ہیں جنھیں دیگر زبانوں اور علوم سے وابستہ افراد بھی انتہائی سنجیدگی سے پڑھتے←  مزید پڑھیے

الیکشن یا سلیکشن/آغرؔ ندیم سحر

پاکستان میں ہونے والے انتخابات ہمیشہ تنقید کی زد میں رہے،دھاندلی کا الزام ان حکومتوں پر بھی لگتا رہا جو جمہوریت کے دعویدار تھے۔خود کو جمہوری علم بردار کہنے والے بھی اقتدار کے لالچ میں جمہوری نظام پر شب خون←  مزید پڑھیے

اپنے امجد صاحب/آغر ؔندیم سحر 

اردو دنیا کے ہر دل عزیز شاعر اور ڈرامہ نویس امجد اسلام امجد اپنے رب کے حضور پیش ہو گئے’وہ جتنے عظیم تخلیق کار تھے’اس سے کہیں بڑے انسان بھی تھے’انتہائی تہذیب یافتہ اور شائستہ انسان’جن سے مل کر زندگی←  مزید پڑھیے

عشقِ رسول ﷺ کے تقاضے/آغر ندیم سحر

مومن کا دل عشق ِ رسول ﷺمیں سرشار ہونا لازمی امر ہے اور یہ محبت تمام دنیاوی و مادی نسبتوں اور نعمتوں سے بڑھ کر ہے،نبی اکرمﷺ نے فرمایا تھا کہ ’’تم سے کوئی کمالِ ایمان کو اس وقت تک←  مزید پڑھیے

بیٹی/آغر ندیم سحر

ایک ماہ قبل میانوالی میں عمران نامی درندے نے اپنی سات دن کی بیٹی کو گولیاں مار کر موت کے گھاٹ اتاردیا‘ کیوں کہ وہ بیٹی کی بجائے بیٹے کی پیدائش کا خواہش مند تھا۔اس دل دہلا دینے والے واقعے←  مزید پڑھیے