• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • لوئر دیر، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

لوئر دیر، غیرت کے نام پر بھائی نے بہن سمیت 3 افراد کو قتل کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں مبینہ طور پر غیرت کے نام پر بھائی نے اپنی بہن سمیت 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا، ملزم نے واردات کے بعد خود کو آلہ قتل (پستول) سمیت پولیس کے حوالے کردیا۔ لوئر دیر پولیس کے مطابق خال اڈو کے رہائشی پولیس اہلکار ہدایت اللہ نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے غیرت کے نام پر اپنی بہن مسماۃ (ک) اور 2 ہمسائیوں باچا اصغر اور شاہ زیب کو فائرنگ کرکے قتل کردیا جن کی لاشیں ان کے گھر میں پڑی ہیں، بتایا گیا ہے کہ قتل کئے جانے والے باچا اصغر اور شاہ زیب ماموں بھانجا ہے جو ملزم کے ہمسایہ بھی تھے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو حوالات میں بند کرنے کے بعد تفتیشی افسران نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانہ منتقل کردیا اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply