لیپ ٹاپ مردوں کو بانجھ بنا سکتے ہیں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر استعمال کرنے کی عادت مردوں میں بانجھ پن کے خطرے کو بڑھانے کا باعث بن سکتی ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ لیپ ٹاپ سے خارج ہونے والی حرارت بانجھ پن کا باعث بن سکتی ہے۔تحقیق میں بتایا گیا کہ کسی بھی طرح کی گرم چیز جو کمر سے نیچے جسمانی حصوں پر اثرانداز ہو، وہ مردوں میں بانجھ پن کا باعث بن سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس طرح کی حرارت مردوں کی اولاد کی صلاحیت پر منفی اثرات مرتب کرتی ہے اور لیپ ٹاپ اس حوالے سے کافی خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھ کر ایک گھنٹے استعمال کرنا بھی اس حوالے سے اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ مرد جس طرح لیپ ٹاپ کو لے کر بیٹھتے ہیں وہ بھی معاملات کو بدترین بناتے ہیں، جیسے گھٹنوں کو جوڑ کر بیٹھنا حرارت کو قید کرلیتا ہے جس سے نچلے جسم کا درجہ حرارت بڑھنے لگتا ہے۔اسی طرح تکیہ یا کسی قسم کا پیڈ گود میں رکھ کر لیپ ٹاپ استعمال کرنا بھی اس حوالے سے کوئی مدد نہیں دیتا۔تحقیق میں بتایا گیا کہ روزانہ ایک سے دو گھنٹے لیپ ٹاپ کو اپنی گود میں رکھ کر استعمال کرنا صحت کو متاثر اور بانجھ پن کا خطرہ بڑھاتا ہے، خاص طور پر اگر یہ معمول بن جائے۔تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا کہ جدید طرز زندگی اور ٹیکنالوجی پر انحصار کے نتیجے میں سست طرز زندگی بھی بڑھتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے بلکہ خواتین میں بھی اس وجہ سے یہ امکان پیدا ہوتا ہے۔محققین نے مشورہ دیا کہ لیپ ٹاپ کو گود میں رکھنے کی بجائے کسی میز پر رکھ کر استعمال کرنا اس سے بچاﺅ کا آسان اور بہترین طریقہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply