چوہوں نے لڑکی کو شدید زخمی کر دیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)   شمالی فرانس کے ایک گھر میں ایک معذور لڑکی چوہوں کے متعدد بار کاٹے جانے کی وجہ سے انتہائی زخمی ہو گئی ہے۔ 14سالہ معذور لڑکی جس کا آدھا جسم مفلوج ہے گھر کے گروانڈ فلور کے کمرے میں سو رہی تھے کہ چوہوں نے اس پر حملہ کر دیا۔طبی ماہرین کے مطابق اس لڑکی کے چہرے پر 45 جگہ چوہوں کے کاٹے کے زخم آئے جبکہ ہاتھوں پر 150 اور پیروں پر 30 جگہ کاٹے جانے کے زخم ہیں۔لڑکی کے والد کا کہنا تھا کہ وہ مالک مکان پر لاپرواہی برتنے قانونی کارروائی کریں گے۔اطلاعات کے مطابق مکان کے قریب ہی ایک کوڑے دان بھرا پڑا تھا جہاں سے ممکنہ طور پر چوہے آئے۔لڑکی کے والد کو سنیچر کی صبح اپنی بیٹی خون میں لت پت ملی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب وہ رات کو سونے کے لیے گئے تو سب کچھ ٹھیک تھا۔ وہ گھر کی اوپری منزل میں سو رہے تھے۔انھوں نے ایک مقامی اخبار کو بتایا کہ ان کی بیٹی کے کانوں سے خون بہہ رہا تھا مجھے لگا کہ شاید اسے برین ہیمرج ہو گیا ہے۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’اس کی بعض انگلیوں کے سرے کھائے ہوئے ہیں اور سرجنز کا کہنا ہے کہ یہ ٹھیک نہیں ہو سکتے۔‘ان کے خاندان کو ایک دوسرے گھر میں منتقل کر دیا گیا ہے اور پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔انسانوں پر چوہوں کے اس طرح کے حملے اگرچہ کم کم ہوتے ہیں تاہم بھوکے چوہے کبھی کبھار انسانی لاشیں بھی کھا جاتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply