• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں زرداری کی بریت چیلنج کردی

نیب نے اثاثہ جات ریفرنس میں زرداری کی بریت چیلنج کردی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)  قومی احتساب بیورو (نیب) نے سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس میں بری کرنے کا فیصلہ لاہورہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ میں چیلنج کردیا۔گذشتہ ماہ 26 اگست کو راولپنڈی کی احتساب عدالت کے جج خالد محمود رانجھا نے سابق صدر آصف علی زرداری کو غیر قانونی اثاثہ جات ریفرنس کیس میں بری کردیا تھا۔ترجمان نیب کے مطابق لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بینچ میں دائر کی گئی اپیل میں سابق صدر آصف علی زرداری  کی بریت کے فیصلے کو چیلنج کرتے ہوئے موقف اپنایا گیا ہے کہ راولپنڈی کی احتساب عدالت نے مقدمے کے اہم گواہوں کو نظرانداز کیا جبکہ عدالت نے اہم ریکارڈ بھی پیش نہیں کرنے دیا اور جلد بازی میں فیصلہ سنا دیا گیا۔اپیل میں موقف اپنایا گیا کہ احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کو سرسری سماعت کے نتیجے میں بری کرکے غلط مثال’ قائم کی۔اپیل کے مطابق ‏نیب کے پاس آصف علی زرداری کے خلاف آف شور کمپنیوں، سرے محل اور بینک اکاؤنٹس سے متعلق 22 ہزار تصدیق شدہ دستاویزات موجود ہیں اور ‏عدالت ریکارڈ طلب کرکے مزید کارروائی کرسکتی تھی۔نیب حکام نے اپیل میں عدالت عالیہ سے استدعا کی کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف کیس کا فیصلہ میرٹ پر کیا جائے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply