اے مؤذن آہستہ

اے مؤذن آہستہ
آسی زمینی , سندھی سے ترجمہ : مشتاق علی شان

آہستہ ! ہاں اے مؤذن آہستہ
اس مسجد کے اطراف میں ہی
کسی محنت کش کے بچے ہیں
جو خالی پیٹ ہیں خوابیدہ
آہستہ ! ہاں اے مؤذن آہستہ
یہ بچے جاگ نہ جائیں کہیں
جوٹھنڈا چولھا تکتی ہے
اس ماں کا دل نا بھر آئے
آہستہ ! ہاں اے مؤذن آہستہ
دیکھ وہ دور کسی مِل سے
آواز جرس کی آتی ہے
چمنی سے نکلتا یہ دھواں
مجھے اپنی سمت ہے کھینچ رہا
ّآہستہ ! ہاں اے مؤذن آہستہ
گھنٹا یہ مقدس ٹھہرا ہے
جو میری بھوک مٹاتا ہے
اسی چمنی سے چولھے کے لیے
لے کر چنگاری آتا ہوں
اے من سلویٰ کے پالے
تُو اس بات کو کیا جانے
اس خالی پیٹ کے غوغے میں
آوازِ اذاں ہے بے معنی

Advertisements
julia rana solicitors london

مشتاق علی شان

  • julia rana solicitors london
  • julia rana solicitors
  • merkit.pk

مشتاق علی شان
کامریڈ مشتاق علی شان مارکس کی ان تعلیمات کو بھولے نہیں جو آج بھی پسماندہ طبقات کیلیے باعث نجات ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply