• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارتی صحافی گوری لنکیش کا قتل،آزادی اظہار کا قتل ہے

بھارتی صحافی گوری لنکیش کا قتل،آزادی اظہار کا قتل ہے

 اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)بائیں بازو کی سرکردہ صحافی ،سوشلسٹ ایکٹوسٹ گوری لنکیش کو بھارت کی جنوبی ریاست کے شہر بنگلور میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گيا ہے وہ ہندو قوم پرست سیاست کی مخالف اور توہم پرستی کے خلاف پورے بھارت میں جاری مہم کا اہم حصہ اور سرگرم کارکن تھیں ۔ خاندان اور پولیس کے مطابق انکی کسی سے کوئی دشمنی نا تھی حکومتی اور مذہبی معاملات میں گوری کی بےباک تنقید ، جارحانہ انداز تحریر اور باےباک تجزیےو انٹرویوز انکی موت کا سبب قرار دیے جارہے ہیں ۔ انہیں دو موٹر سائیکل سوار افراد نے گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کیا اس سے قبل رواں سال معروف سکالر ایم کلبرگی، توہم پرستی کے خلاف سرگرم کارکن نریندر دابھولک کو بھی قتل کیا جاچکا ہے ہم پاکستان اور انڈیا سمیت پوری دنیا میں جان کے نذرانے پیش کرنے والے کامریڈز کو سرخ سلام پیش کرتے ہیں۔ انکا خون رائیگاں نہیں جائے گا ۔ یہ مشن جاری رہے گا اس ظالمانہ اور غیر منصفانہ نظام ، فرسودہ روایات اور نظریات کو آخر کار مرنا ہوگا۔یاد رہے کہ لنکیش انڈیا کے جنوبی شہر بنگلور سے جہاں وہ رہتی تھیں مقامی زبان کناڈا میں ایک ہفتہ وار جریدہ نکالتی تھیں۔ یہ جریدہ انھیں وراثت میں اپنے والد سے ملا تھا۔ اس بائیں بازو کے خیالات رکھنے والے جریدے میں کوئی اشتہارات نہیں ہوتے تھے اور یہ صرف  عطیے پر چلتا تھا۔ اس سے ایڈیٹر کے نظریات کا بھی پتہ چلتا تھا۔لنکیش دائیں بازو کے خیالات کے حامی ہندوؤں کی بھی بڑی نقاد تھیں۔ ان کو یقین تھا کہ مذہبی اور اکثریتی سیاست سے انڈیا کو نقصان پہنچے گا۔

 

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply