• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

ملک بھر میں شب برأت آج عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

کراچی :ملک بھر میں شب برأت آج انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق، رحمتوں اور برکتوں بھری رات شب برات آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی،مساجد میں خصوصی عبادات اور دعاؤں کا اہتمام کیاجائےگا۔

مساجد و گلی محلوں میں میلاد و ذکر و نعت کی محافل سجائی جائیں گی، فرزندانِ اسلام اللہ تعالیٰ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے۔

اس مناسبت سے نذر و نیاز کا بھی خصوصی اہتمام کیا جاتا ہے جب کہ شب برأت پر بڑی تعداد میں لوگ قبرستانوں کا رخ کریں گےاور اپنے پیاروں کی قبروں پر پھول چڑھانے کے ساتھ ساتھ ان کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی بھی کریں گے۔

اس حوالے سے قبرستانوں میں صفائی ستھرائی اور چراغاں کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے۔

شب برأت کے موقع پر ملک بھر میں پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات سخت کئے گئے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *