وزیراعظم کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب

اسلام آباد:وفاقی کابینہ میں ردوبدل ، ملکی معاشی صورتحال اور تحریک انصاف کے بیانیے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج طلب کرلیا

تفصیلات کے مطابق،  وزیراعظم عمران خان نے حکومتی ترجمانوں کا اجلاس آج بنی گالہ میں طلب کیا ہوا ہے ۔

بنی گالہ میں ہونے والے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ اجلاس میں وزارتوں کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پربات چیت کی جائےگی ۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن کی جانب سے حکومت پرتنقید کا معاملہ بھی اجلاس میں زیربحث آئے گا۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیراعظم حکومتی ترجمانوں کوموجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم ہدایات بھی دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply