• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سانحہ ماڈل ٹاؤن:جی آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

سانحہ ماڈل ٹاؤن:جی آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں توسیع

لاہور:لاہورہائیکورٹ نے سانحہ ٹاؤن ماڈل کی نئی جی آئی ٹی کو کام سے روکنے کے حکم امتناعی میں 30 اپریل تک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو لاہورہائیکورٹ میں سانحہ ماڈل ٹاؤن کی نئی جے آئی ٹی کے خلاف کیس کی سماعت جسٹس قاسم خان نے کی۔

ایڈووکیٹ جنرل پنجاب سردار احمد جمال سکھیرا نے عدالت سے استدعا کی کہ جواب جمع کرانے کیلئے کچھ ہفتوں کی مہلت دی جائے۔

جس پر عدالت نے ریمارکس دئیے کہ عدالت اس کیس کو لٹنانا نہیں چاہتی،پنجاب حکومت سانحہ ماڈل ٹاؤن نئی جے آئی ٹی سے متعلق بار بار مہلت مانگ لیتی ہے۔
ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ جواب جمع کرانے کیلئے وقت درکار ہے،اسی لےا مہلت کی استدعا کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو جواب جمع کروانے کیلئے 15روز کی مہلت دیتے ہوئے پنجاب حکومت کو 30اپریل تک تحریری جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply