• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بلوچستان سے سمندر کے رستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

بلوچستان سے سمندر کے رستے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی گئی

اے این ایف کی منشیات کے خلاف کامیاب کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے سمندر کے رستے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اے این ایف نے منشیات کی بھاری کھیپ بلوچستان سےسمندر کے رستے سمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اے این ایف نے جیوانی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے 700 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔

اس کے علاوہ اے این ایف اور ایف سی کی بلوچستان جنرل ایریا راجے میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے 110 کلو آئس اور 20 کلو افیون اور 4 کلو چرس برآمد کی ہے۔

اے این ایف اور ایف سی نےخیبر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 23 کلو 500 گرام چرس برآمد کی ہے۔راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس میں برمنگھم بھیجے جانیوالے پارسل پردوں میں جزب شدہ آئس برآمد کی گئی ہے۔ پارسل کا مجموعی وزن 16 کلو 500 گرام ہے۔راولپنڈی انٹرنیشنل میل آفس برمنگھم سے آئے پارسل میں سے 66 گرام ویڈ برآمد ہوئی ہے۔

اے این ایف نے راولپنڈی مری روڈ کے قریب ملزم سے 10 نشہ آور گولیاں اور 58 گرام آئس برآمد کی ہے۔ جس کے بعد ملزمان کیخلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے گئے ہیں۔

اے این ایف نے کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلباء کو پارٹی ڈرگز کی سمگلنگ اور تقسیم و ترسیل کے خلاف اے این ایف نے اہم آپریشن کرتے ہوئے کراچی گلستانِ جوہر میں واقع فلیٹ سے 4 کلو 590 گرام ویڈ برآمد کر لی ہے۔ جس میں ملوث نوشہرہ کی رہائشی خاتون کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اے این ایف نے راولپنڈی جی ٹی روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جن سے 30 نشہ آور گولیاں اور 250 گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔ کزئی کے قریب کاروائی کرتے ہوئے پلاسٹک کے تھیلوں سے 48 کلو چرس بھی برآمد کی گئی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

ارشد شریف قتل کیس میں اہم پیشرفت،اسپیشل جے آئی ٹی کل دبئی جائے گی

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply