کراچی: عید قربان کے قریب آتے ہی کراچی میں ذبح ہونے والے جانوروں کی آلائشیں ٹھکانے لگانے کیلئے سالڈ ویسٹ مینیجمنٹ اور ڈسٹرک میونسپل کارپوریشن نے انتظامات مکمل کرلئے ہیں۔
سندھ سولڈ ویسٹ منیجمنٹ کے مطابق گاڑیوں کے ذریعے آلائشوں کو ڈمنگ پوائنٹس پر لایا جائے گا۔ آلائشیوں کو ٹھکانے لگانے کیلئے جام چاکرو، گوند پاس اور ہوا گوٹھ میں گڑھوں کی کھدائی کر لی گئی۔
ضلع وسطی میں ڈی ایم سیز نے بھی آلائشوں کو تلف کرنے کا بندوبست کرلیا ہے۔
کراچی میں اس برس 10 سے 15 لاکھ جانورں کی قربانی متوقع ہے۔ آلائشوں کو ٹھکانے لگانا بلدیاتی اداروں کیلئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہوگا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں