انڈیا کی جیت پر سری لنکن پرستاربوتلیں پھینکنے لگے

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انڈیا اور سری لنکا کے درمیان کھیلی جانی والی پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے میچ میں مہمان ٹیم نے اوپنر روہت شرما کی سنچری کی بدولت سری لنکا کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی ہے۔اتوار کو پالیکلے میں کھیلے گیے سیریز کے تیسرے میچ میں انڈیا نے میزبان ٹیم کو چھ وکٹوں سے ہرایا۔انڈیا نے پہلے جسپریت بمراہ کی شاندار بولنگ کی بدولت سری لنکا کو مقررہ 50 اوورز میں 217 رنز تک محدود رکھا۔ بمراہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔اس کے بعد جب انڈیا نے اپنی اننگز کا آغاز کیا تو ایک بار پھر روہت شرما نے اپنی ٹیم کو بہترین آغاز فراہم کرتے ہوئے 124 رنز کی ناقابلِ شکست اننگز کھیلی۔آخر میں جب انڈیا کو چھ اوورز میں صرف آٹھ رنز درکار تھے تو میدان میں موجود تماشائیوں نے گراؤنڈ میں بوتلیں پھینکنا شروع کر دیں جس کی وجہ سے کھیل کو 35 منٹ کے لیے روکنا پڑا۔روہت شرما اور مہیندر سنگھ دھونی نے پانچویں وکٹ کی شراکت میں 157 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو یہ میچ اور سیریز جتوا دی۔دھونی نے ناقابل شکست 67 رنز بنائے۔اس سے قبل سری لنکا کی جانب سے تھرمانے واحد بلے باز تھے جنھوں نے نصف سنچری سکور کی، وہ 80 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔سری لنکا نے اپنی اننگز کے اختتامی اوور میں صرف 18 رنز پر چار وکٹیں گنوائیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان سریز کے آخری دونوں 31 اگست اور تین ستمبر کو میچ کولمبو میں کھیلے جائیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply