پاکستان کے تیزترین ایتھلیٹ انتقال کرگئے

کراچی: پاکستان کے تیزترین ایتھلیٹ انتقال کرگئے ہیں، جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور بدھ کے روز موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کے تیز ترین اتھلیٹ کا اعزاز حاصل کرنے والے جان پرمل انتقال کر گئے ہیں۔ جان پرمل سن 1964 سے 1974 کے درمیان پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ رہے تھے۔

Image result for Fastest runner pakistani athlete John Permal

جان پرمل نے 1972 کے میونخ میں ہونے والے اولمپکس مقابلے اور 1966، 1970 میں ہونے والے ایشین گیمز میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی ۔ انہوں نے سندھ کیلئے 1968 میں ڈھاکہ میں ہونے والے نیشنل گیمز میں سونے کا تمغۃ بھی حاصل کیا تھا۔

Image result for Fastest runner pakistani athlete John Permal

جان پرمل کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے، گزشتہ برس جون کے مہینے میں انہیں کینسر کی بیماری کا تشخیص ہوئی تھی ۔ جان پرمل ریٹائرمنٹ کے بعد دس سالوں تک روزانہ 3 کلو میٹر پیدل چلا کرتے تھے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

Image result for Fastest runner pakistani athlete John Permal

تاہم وہ گزشتہ 10 ماہ میں موت سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے ۔ انتقال کے وقت جان پرمل کی عمر 72 برس تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply