تہاڑ جیل میں قید کے دوران حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی۔
بھارت کے تہاڑ جیل میں قید حریت رہنما یاسین ملک کی طبیعت بگڑ گئی۔ ، اہلیہ یاسین ملک کا کہنا ہے کہ یاسین ملک کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مشعال ملک کا کہنا ہے کہ وہ 22 جولائی سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر ہیں۔بھارت کی جانب سے یاسین ملک کی زندگی کا خاتمہ کرنے کی یہ منظم کوشش ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق یاسین ملک گذشتہ 6 روز سے تہاڑ جیل میں بھوک ہڑتال پر تھے۔کشمیری رہنما کو ڈرپس کے ذریعے توانائی فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے
واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کو دو جھوٹے مقدمات میں دو بار عمر قید اور 10 لاکھ جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں