• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ترجمان پاک فوج کی بھارتی طیارے ایف 16 سے گرانے کی تردید

ترجمان پاک فوج کی بھارتی طیارے ایف 16 سے گرانے کی تردید

راولپنڈی:پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے  بھارتی طیارے ایف 16 سے گرانے کی تردید کردی۔

تفصیلات کے مطابق ، پیر کو ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے ر وسی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی طیاروں نے 26 فروری کوفضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ پھینکے،اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے مقبوضہ کشمیرمیں 4 اہداف کونشانہ بنایا۔

میجرجنرل آصف غفورنے بتایا کہ 27 فروری کوپاکستان نےعام آبادی کونشانہ بنائے بغیرجوابی کارروائی کا فیصلہ کیا، بھارتیوں کوبتانا چاہتے تھے کہ ان کے فوجی اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان نے نشانہ بنانے کیلئےایسی جگہ کا انتخاب کیا جہاں انفرااسٹرکچر اورآبادی نہیں تھی، کہا جاسکتا ہے کہ یہ ہتھیار حقیقی جنگ روکنے اورسیاسی راستہ اختیارکرنے کیلئے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نےمزید کہا کہ بھارتی طیارہ گرانے کیلئے ایف 16 طیارہ استعمال نہیں بلکہ پاکستان میں تیارکردہ جے ایف 17 تھنڈر استعمال کیا گیا، ہمارے سارے طیارے فضا میں تھے جس کی وڈیو موجود ہے۔

انہوں  نے کہا کہ پاکستان کا تحفظ اولین ترجیح ہے اورسمجھ بوجھ رکھنے والا کوئی بھی ملک ایٹمی ہتھیاراستعمال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتا،پاکستان کا مؤقف ہے کہ ایٹمی صلاحیت دوملکوں میں روایتی جنگ کے امکان کوروکنے کا کام کرتی ہے۔

میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ جوہری ہتھیاروں کےعدم پھیلاؤ کیلئے اقدامات کریں گے، شرط ہے کہ بھارت بھی ایسا کرے جبکہ پاکستان کے ہاتھ باندھ کر بھارت کو کھلا نہیں چھوڑا جاسکتا، دونوں کو یکساں دیکھا جانا چاہیے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ ثالثی کیلئے روسی کردارکو خوش آمدید کہے گا، افغان امن عمل میں بھی روسی کردارکو سراہتے ہیں اورروس کے ساتھ ایوی ایشن، فضائی دفاعی نظام، ٹینک شکن نظام پرمذاکرات جاری ہیں

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *