احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد

لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

بدھ کو  لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواستگزار منیر احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیگی ایم این اے احسن اقبال نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ڈیم فنڈ کی مہم پر خرچ آنے والی رقم وصول کرنے سے متعلق بیان دیا۔

احسن اقبال سپریم کورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کی نفی کر رہے ہیں،احسن اقبال عدلیہ اور اداروں کیخلاف بیان بازی سے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ احسن اقبال کی غیر مشروط معافی قبول کرچکی ہے،عدالتی احکامات کے باوجود عدلیہ مخالف بیان دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدلیہ سے متعلق بیان بازی پر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply