لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن)کے رکن قومی اسمبلی احسن اقبال کیخلاف دائر توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔
بدھ کو لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواستگزار منیر احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ لیگی ایم این اے احسن اقبال نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ڈیم فنڈ کی مہم پر خرچ آنے والی رقم وصول کرنے سے متعلق بیان دیا۔
احسن اقبال سپریم کورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کی نفی کر رہے ہیں،احسن اقبال عدلیہ اور اداروں کیخلاف بیان بازی سے توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔
عدلیہ مخالف تقاریر پر لاہور ہائیکورٹ احسن اقبال کی غیر مشروط معافی قبول کرچکی ہے،عدالتی احکامات کے باوجود عدلیہ مخالف بیان دینا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے،عدلیہ سے متعلق بیان بازی پر احسن اقبال کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواست کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں