فریال مخدوم ایک بار پھر امید سے

SHOPPING
SHOPPING

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامر خان کی اہلیہ پاکستانی نژاد امریکی ماڈل فریال مخدوم نے اعلان کیا ہے کہ وہ دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔انہوں نے اپنے دوسرے حمل کا اعلان ایک ٹوئیٹ کے ذریعے کیا۔خیال رہے کہ فریال مخدوم پہلے بھی 3 سالہ بیٹی کی والدہ ہیں، اور حال ہی میں ان کے اور ان کے شوہر کے درمیان تنازع ہوا تھا، جس کے بعد عامر خان نے ان سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔رواں ماہ 4 اگست کو عامر خان نے اپنی بیوی فریال مخدوم پر ایک اور برطانوی باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر ان سے علیحدگی کا اعلان کیا،عامر خان کی جانب سے ٹوئٹر پر کیے گئے اس اعلان کے بعد دونوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف الزامات عائد کیے گئے، تاہم جلد ہی فریال مخدوم نے اپنے کئی ٹوئیٹس ڈیلیٹ کردیے تھے۔بعد ازاں رواں ماہ 13 اگست کو فریال مخدوم نے کہا کہ عامر خان نے انہیں باقاعدگی سے اسلامی طریقے سے تین بار طلاق نہیں دی، اور نہ ہی انہیں ذاتی پیغامات کیے۔تنازعات اور معافی ناموں کی خبروں کے ایک ہفتے بعد فریال مخدوم نے اپنے امید سے ہونے کا اعلان ایک ایسے وقت میں کیا ہے، جب عامر خان پروفیشنل باکسنگ میں واپسی کے لیے تربیت کے سلسلے میں امریکا میں موجود ہیں۔فریال مخدوم نے 26 اور 27 اگست کی درمیانی شب ٹوئیٹ کے ذریعے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی کہ وہ دوسرے بچے کے لیے امید سے ہیں۔

SHOPPING

۔

SHOPPING

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست تبصرہ تحریر کریں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *