• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • قبروں کی صفائی کرنے والی خاتون پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

قبروں کی صفائی کرنے والی خاتون پر سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید

کلین گرل کے نام سے مشہور ایک ٹک ٹاکر نے ایک لاوارث قبر کی صفائی کی اور اپنے اس کام کی ویڈیو بھی شیئر کی جسے اب تک 3 کروڑ 12 لاکھ سے زائد افراد دیکھ چکے ہیں۔

ویڈٰیو دیکھنے والے کچھ افراد نے خاتون کے اس اقدام کو سراہا کہ انہوں نے طویل عرصے سے دیکھ بھال سے محروم ایک قبر کو خوب اچھی طرح صاف کیا تاہم صارفین کی ایک بڑی تعداد نے خاتون پر تنقید بھی کی۔

کسی ناقد کا کہنا تھا کہ انہیں ورثا کی اجازت کے بغیر قبر کو اس طرح نہیں صاف کرنا چاہیے تھا جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین کو اعتراض تھا کہ انہیں اس طرح قبر پر کیمرا نہیں لے جانا چاہیے تھا۔

خاتون نے قبر کی جگہ کا انکشاف کیے بغیر دعویٰ کیا کہ یہ اس قبرستان کی سب سے گندی قبر تھی جسے انہوں نے صاف کردیا۔ خاتون نے قبر کو پھولوں سے بھی آراستہ کیا۔

خاتون ٹاک ٹاکرنے ویڈیو ایکس پر بھی جاری کی۔ اس میں انہوں نے کہا کہ میں رات کے وقت قبرستان میں اس لاوارث قبر کی مفت صفائی کر رہی ہوں، میرے ذہن میں بہت سارے سوالات ہیں کہ یہ قبر اتنی گندی کیسے ہو گئی اور یہاں کون دفن ہے؟

خاتون نے بتایا کہ قبر میں مدفون کا نام بینونیڈا ہے جس کا ہسپانوی زبان میں مطلب ’خوش آمدید‘ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بینونیڈا کا انتقال 23 جولائی 1980 کو ہوا تھا اور یہ کہ اس کا زوڈیئک سائن (اسٹار) ایریز (برج حمل) ہے۔

خاتون ٹک ٹاکر نے چاکلیٹ کپ کیک کھاتے ہوئے کہا کہ وہ سوچتی ہیں کہ کیا بینونیڈا کو چاکلیٹ کیکس پسند تھے، اس کا انتقال کیسے ہوا اور اس کی زندگی کیسی تھی۔

julia rana solicitors

انہوں نے کہا کہ ہر ایک کو حق حاصل ہے کہ اس کی آخری آرامگاہ صاف ستھری اور خوبصورت ہو۔ مذکورہ خاتون کی اس سے قبل بھی قبروں کی صفائی کی ویڈیوز وائرل ہوئی ہیں جس پر کسی نے ان کے کام کی تعریف کی تو کسی نے تنقید کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply