عورتوں کے حقوق۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عبدالحنان ارشد/سو لفظوں کی کہانی

خواتین کے لیے وہ بچپن سے ہی کچھ کرنا چاہتا تھا۔ اندر ہی اندر کڑھتا کہ خواتین کو اُن کے حقوق نہیں ملتے۔

تین جن کے شوہر انہیں توجہ نہیں دیتے تھے۔ انہیں ہر طرح کی امداد دینے کے لیے مہر وقت میسر رہتا تھا۔ چاہیے دنیا والے اُس رشتے کو غلط کہتے ہوں۔
اُس کا نظریہ تھا خاتون کبھی غلط نہیں ہوتی۔
یہاں تک کہ سوشل میڈیا پر صنفِ نازک کے پاؤں پر بھی دل والا نشان ہی بھیجتا تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

آج معلوم ہوا دس سال سے ہمشیرہ سے قطعہ تعلقی ہے، کیونکہ بہن نے جائیداد سے حصہ مانگ لیا تھا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply