اونچی دکان پھیکا پکوان۔۔۔۔سید واثق گردیزی/اختصاریہ

بھارت دنیا کی دوسری بڑی جمہوریت ہونے کا دعویدار ہے، یقیناً  بھارت میں حکومتی سطح پر تو جمہوریت کا تسلسل رہا لیکن اس کے برعکس بھارت کے بطور قوم رویوں میں ڈکٹیٹر شپ والا رویہ پنپ رہا ہے اور اس میں دن بدن خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، جو پڑوسی ممالک اقوام عالم میں بھارت کی سبکی کے ساتھ ساتھ بھارت میں مثبت سوچ رکھنے والے طبقے کا چہرہ مسخ کررہے ہیں ۔
حال ہی میں کیے گئے ایک بین الاقوامی سروے کے مطابق بھارت قوم نفرت اور تنگ نظری میں دنیا بھر میں پہلے نمبر پر ہے  ۔دوسرا نمبر مصر ،اور پاکستان اس لسٹ میں آواخر درجات میں آتا ہے
بھارت میں ہمیشہ سے انتخابات سے قبل پاکستان مخالف مہم جوئی  کا آغاز کیا جاتا ہے جسکے نتیجے میں پاکستان مخالف ووٹ بڑی تعداد میں پڑتا ہے جو نفرت و انتہا پسندی پر مہر ثبت کرتا ہے۔
بھارت میں اس وقت  بھی  ایک صف اول کی  ہندو انتہا پسند تنظیم بر سر اقتدار ہے اور اس اقتدار کو تقویت بخشنے کے لیے اپنے  ہی فوجی جوانوں کا خون بہا کر پاکستان کے خلاف بلا ثبوت واویلا داغ چکی ہے اور اس بار اسکی انتہا کچھ عجب و شرمناک تھی  پاکستان کو وہ ٹماٹر بھیجنے  پر پابندی   کا ڈرامہ رچایا گیا جس پر دوسال قبل پاکستان نے خود پابندی لگا دی تھی ۔
ضرورت اس امر کی ہے کہ پاکستان قوم وزیرا عظم و افواج پاکستان کی پشت پناہی کرے اور عملی طور پر تمام ایسے معاملات میں خود انحصاری کی طرف چلے جو بھارت کو مزید سبکی کی طرف لے جا سکیں بھارت سے منگوائی  جانے والی جملہ اشیا خورو نوش پاکستان میں پیدا کرنے کے لیے خصوصی توجہ  دی جائے اور پانی کے مسئلے پر بھارت کی بلیک میلنگ سے بچنے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں تاکہ اونچی  دکان پھیکا پکوان کے  مصداق ہندو انتہا پسند ریاست کے کسی بھی قدم سے ہماری معیشت   و  روز مرہ زندگی کم  سے  کم متاثر ہو ۔۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply