• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • نوازشریف جناح اسپتال زیرعلاج ،انجیو گرافی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

نوازشریف جناح اسپتال زیرعلاج ،انجیو گرافی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

لاہور:مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف جناح اسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں،ان کی انجیوگرافی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق،لاہور کے جناح اسپتال میں سابق وزیراعظم نواز شریف 9 روز سے زیر علاج ہیں، میڈیکل بورڈ ان کے مختلف ٹیسٹ کرنے کے بعد سفارشات محکمہ داخلہ کو بھجوا چکا ہے تاہم ان کی انجیو گرافی کا تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔

نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کہتے ہیں کہ انجیوگرافی کے بعد ہی علاج میں پیشرفت ہوگی تاہم علاج کیلئے ملٹی پل میڈیکل بورڈ بننا چاہیے۔

نواز شریف کے ذاتی معالج انجیوگرافی نہ کرانے کا ملبہ حکومت پر ڈال رہے ہیں جبکہ اسپتال ذرائع کہتے ہیں کہ مریض کی آمادگی کے بغیر انجیوگرافی ممکن نہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

یاد رہے کہ نواز شریف کو خرابی صحت کے باعث کوٹ لکھپت جیل سے 15فروری کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply