• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی:زہریلاکھانا کھانےسےجاں بحق 5 بچوں کی پھوپھی بھی دم توڑ گئی

کراچی:زہریلاکھانا کھانےسےجاں بحق 5 بچوں کی پھوپھی بھی دم توڑ گئی

کراچی :کراچی کے ریسٹورنٹ میں زہریلا کھانا کھانے سے جاں بحق 5 بچوں کی پھوپھی  بھی جان کی بازی ہار گئیں۔

کراچی میں ایک اورافسوسناک واقعے نے ایک ہی خاندان کے6 افرادکومت کی نیندسلاگیا۔

صدرمیں قائم نوبہار ریسٹورنٹ جہاں کوئٹہ سےآئےبدقسمت خاندان نےبریانی خریدی اورقصرنازگیسٹ ہاؤس میں کھائی، بریانی کی فراہمی اسٹوڈنٹ بریانی نامی ریسٹورنٹ سےکی جاتی تھی،جس کےباعث اسٹوڈنٹ کاکچن اورنوبہارریسٹورنٹ کوسیل کیاجاچکاہے۔

بریانی کھانےکےبعدخاتون بیناکی طبیعیت بگڑنےپرنجی اسپتال لے جایاگیااسی اثناء میں 5 بچےزندگی کی بازی ہارگئےجبکہ اسپتال میں زیرعلاج بچوں کی پھوپھی بھی آج دم توڑ گئیں، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعدا د6 ہوگئی۔

اس سے قبل جاں بحق بچوں میں ڈیڑھ سال کا عبدالعلی، 4 سال کا عزیزفیصل، 6 سال کی عالیہ، 7 سال کا توحید اور9 سال کی سلویٰ شامل ہے۔

ہفتے کوچوں کی میتیں کراچی سے کوئٹہ منتقل کی گئیں جہاں سے ان کے جسد خاکی آبائی علاقے لے جایا گیا جہاں انہیں سپرد خاک کردیا گیا ہےجبکہ خاتون بینا کی میت پوسٹ مارٹم کےبعدروانہ کی جائےگی۔

پولیس حکام،سندھ فوڈ اتھارٹی اورماہرین کی جانب سے افسوسناک واقعےکی مختلف پہلوؤں سےتحقیقات جاری ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

قصرنازگیسٹ ہاؤس میں کی جانے والی فیومیگیشن،کیمیائی تجزیئےاور میڈیکولیگل رپورٹ کی روشنی میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply