• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ایس ایل4 کے میچز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں عروج پر

پی ایس ایل4 کے میچز: نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں عروج پر

کراچی:پاکستان سپرلیگ 4کےمیچز کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں عروج پرہیں، سیکیورٹی کےحوالےسےحکمت عملی بھی تیارکرلی گئی  ہے۔

پی ایس ایل کےچوتھےایڈیشن کیلئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔

اسٹیڈیم میں 90 سےزائد ہائی ریزولوشن کیمروں کی تنصیب کا کام شروع ہوگیا، 4میگا پکسل کیمرے رات کی تاریکی میں بھی ریکارڈنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں، انکلوژرز،گراؤنڈ، پویلین، اسٹیڈیم کےاندرونی حصے، ملحقہ سڑکیں اورعمارتیں کیمروں کی مکمل نگرانی میں ہوں گی۔

جدید کیمروں کےذریعے اسٹیڈیم میں بیٹھےہرشخص کی نقل وحرکت مانیٹرہوگی،مانٹیرنگ کیلئے اسٹیڈیم میں کمانڈ اینڈ کنٹرول روم بھی قائم کیا جائےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 7 سے 17 مارچ تک پی ایس ایل کے فائنل سمیت 5 میچزشیڈول ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply