• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پی ایس ایل 4: پاکستان میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری

پی ایس ایل 4: پاکستان میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری

لاہور: ‏پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پاکستان میں ہونے والے میچز کا کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل فور کے کراچی اور لاہور میں ہونے والے میچز کی آن لائن بکنگ رواں ہفتے شروع ہوگی، جس کے لیے مہنگے سے مہنگا ٹکٹ 12 ہزار روپے اور کم سے کم ٹکٹ 500 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے 5 میچز کے ٹکٹ 500 سے 12 ہزار روپے تک ہوں گے، جب کہ لاہور کے تین میچز کے ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے تک فروخت ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق فائنل میچ کے ٹکٹوں کی قیمت زیادہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

julia rana solicitors london

خیال رہے کہ پی ایس ایل فور کے لاہور میں میچز 9، 10 اور 12 مارچ کو ہوں گے۔ جب کہ کراچی میں کھیلے جانے والے میچز 7، 10، 13، 15 اور 17 مارچ کو ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply