• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اسلامی فوجی اتحاد کا وفدراحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلامی فوجی اتحاد کا وفدراحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد:اسلامی فوجی اتحاد کا وفد جنرل (ر)راحیل شریف کی قیادت میں پاکستان پہنچ گیا ،وفد 2روزہ قیام کے دوران سیاسی وعسکری حکام قیادت سے ملاقات کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق، پیر کو اسلامی فوجی اتحاد کا وفد اسلام آباد پہنچا، جس کی قیادت پاکستان کے سابق آرمی چیف جنرل (ر)راحیل شریف کررہے ہیں۔

اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے جو کہ پاکستان میں 2 روز قیام کرے گا،وفد 2روزہ دورے کے دوران قیادت میں سیاسی و عسکری قیادت سے اہم ملاقاتیں کرے گا،جنرل (ر) راحیل شریف وزیر اعظم عمران خان سے خصوصی ملاقات کریں گے۔

اسلامی فوجی اتحاد کا وفد چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرے گا۔

ملاقاتوں میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کےدورہ پاکستان سے متعلق اہم امور پر بات چیت ہوگی اور خطے کی صورتحال زیر غور آئے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی عسکری و سیاسی قیادت سے ملاقات کے دوران اسلامی فوجی اتحاد کے دہشتگردی کیخلاف اقدامات پر بھی گفتگو ہوگی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال میں اسٹریٹجک حوالے سے اسلامی فوجی اتحاد کے وفد کا یہ دورہ اہم تصور کیا جارہا ہے،2 روز قیام کے بعد وفد کی واپسی منگل کو متوقع ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply