وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)  وزارت داخلہ نے 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کر دی ہے ان کالعدم تنظیموں پر عید کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی ہوگی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کے زیر صدارت ایک اہم اجلاس اسلام آباد میں ہوا جس میں 65 کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی گئی اور کالعدم تنظیموں کے کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ وزارت داخلہ کے اجلاس میں عید کے موقع پر کھالیں جمع کرنے والے پوائنٹس کی ویڈیو مانیٹرنگ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے اس کے علاوہ زبردستی کھالیں جمع کرنے پر دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمات چلیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں کو مالی مسائل کا سامنا ہے جنہیں پورا کرنے کیلئے یہ تنظیمیں عید کے موقع پر قربانی کی کھالیں جمع کرتی ہیں۔ ہر سال کی طرح امسال بھی محکمہ داخلہ نے کالعدم تنظیموں کی فہرست جاری کی ہے جس کے حوالے سے قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو کہا گیا ہے کہ وہ ان پر کڑی نظر رکھیں اور کھالیں جمع کرنے کی صورت میں ان کیخلاف مقدمات درج کئے جائیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply