• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پیراگون اسکینڈل:سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش

پیراگون اسکینڈل:سعد رفیق اور سلمان رفیق احتساب عدالت میں پیش

لاہور:پیراگون اسکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن)کے رہنماء سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر آج احتساب عدالت میں پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ،ہفتے کو احتساب عدالت لاہور میں پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل کی سماعت جاری ہے،خواجہ برادران کو آج 7 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پرعدالت میں پیش کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ،نیب کی جانب سے خواجہ برادران کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جائے گی۔

خواجہ برادران کی پیشی سے قبل سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ۔

julia rana solicitors

احتساب عدالت کی جانب آنے والے تمام راستے کنٹینرز لگا کرسیل کردیئے گئے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply