• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سینیٹ میں وزراکی مسلسل غیرحاضری پر وزیراعظم سے جواب طلب

سینیٹ میں وزراکی مسلسل غیرحاضری پر وزیراعظم سے جواب طلب

اسلام آباد:سینیٹ میں وزراء کی مسلسل غیرحاضری پرچیئرمین سینیٹ  صادق سنجرانی نے وزیراعظم عمران خان سے جواب طلب کرلیا ۔

چیئرمین سینیٹ کہتے ہیں وزراء نے تاخیر سے آنے کووتیرہ ہی بنا لیا ہے قائد ایوان وزیراعظم کو لکھ کر ناپسندیدگی کا اظہارکریں ، اپوزیشن نے واک آؤٹ بھی کیا

جمعے کو چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کااجلاس شروع ہوا تواپوزیشن اراکین نے وزراء کی عدم حاضری پر چیئرمین سینیٹ کی توجہ دلائی اور اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے ۔

چیئرمین سینیٹ نے غیرحاضری پربرہمی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ وزرا ءوقت پرکیوں نہیں آتے؟ تاخیر سے آنے کا وتیرہ ہی بنا لیا گیا ایسے کیسے چلے گا؟ ایوان کے تقدس کا خیال رکھا جائے ۔

چیئرمین سینیٹ نے قائد ایوان کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ شبلی فراز وزیراعظم کوبتائیں ان کے وزرا وقت پرنہیں آتے لکھ کر بھیجیں اور ناپسندیدگی کا اظہاربھی کریں ۔

شبلی فرازنے وزراء کے کچھ دیرمیں پہنچنے کا بتایا ، سینیٹرجاوید عباسی نے قائمہ کمیٹی قانون وانصاف کی بلیک لسٹ کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہاکہ کمیٹی نے معاملے پرکام کیا ۔

ایف آئی اے اور وزارت داخلہ سے لوگوں کوسفرسے روکنے جانے کا سوال کیا تو بتایا گیا اس کیلئے کوئی لیگل کورموجود نہیں ہے اوربلیک لسٹ کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے کمیٹی نے بلیک لسٹ ختم کرنے کی تجویزدی ہے ۔

Advertisements
julia rana solicitors london

سینیٹر جاوید عباسی نے قائداعظم یونیورسٹی کوماڈل ویلج بنانے میں تاخیرکا توجہ دلاو نوٹس پیش کیا جس پر وزیرمحصولات حماد اظہرنے سی ڈی اے کی نااہلی قراردیتےہوئے کہا کہ اہم معاملے پرخصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہے ،چیئرمین سینیٹ نے معاملہ متعلقہ کمیٹی کوبھجوا دیا ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply