• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیراعظم کی نااہلی کیس کی جلدسماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

وزیراعظم کی نااہلی کیس کی جلدسماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور :لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ،جمعے کو لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیر اعظم عمران خان کی نااہلی کیس کے معاملے پر لائرز فاؤنڈیشن کی درخواست پر سماعت کی،جس میں وفاقی حکومت اور وزیراعظم  عمران خان کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ گزشتہ دور حکومت میں عمران خان نے لوگوں کو سول نافرمانی کیلئے اکسایا، لوگوں کو اکسایا گیا کہ ٹیکس نہ دیں اور بیرون ملک سے رقوم نہ بھیجیں۔

دائر درخواست میں کہا گیا عمران خان نے حامیوں سمیت پارلیمنٹ کی بلڈنگ پر دھاوا بولا اور اور گیٹ توڑے، عمران خان نے ملکی سالمیت کیخلاف اقدامات کئے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت وزیر اعظم عمران خان کو آرٹیکل 62ون ایف کے تحت نااہل قرار دے۔

عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ عدالت عمران خان کیخلاف 124 اے کے تحت کارروائی کا حکم دے، اہم نوعیت کا معاملہ ہے اس لئے عدالت کیس کی جلد سماعت کرے۔

Advertisements
julia rana solicitors

بعد ازاں عدالت نے کیس کی جلد سماعت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply