• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا سے مالی مدد نہیں، قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں، آرمی چیف

امریکا سے مالی مدد نہیں، قربانیوں کا اعتراف چاہتے ہیں، آرمی چیف

اسلام آباد(بیورو چیف) چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ہم امریکا سے کسی قسم کی مالی یا مادی مدد نہیں چاہتے لیکن امریکا دہشت گردی کےخلاف پاکستان کی کاوشوں کا اعتراف کرے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باوجوہ سے امریکا کے سفیر ڈیوڈ ہیل نے جنرل ہیڈ کوارٹرز(جی ایچ کیو) میں ملاقات کی جہاں ڈیوڈ ہیل نےآرمی چیف کو افغانستان کے حوالے سے امریکا کی نئی پالیسی پر بریفنگ دی۔ڈیوڈ ہیل نے کہا کہ ‘امریکا دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو اہمیت دیتا ہے اور افغان مسئلے کے حل کےلیے پاکستان سے تعاون چاہتا ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے اس موقع پر کہا کہ کسی بھی دوسرے ملک کی طرح پاکستان بھی افغانستان میں امن کا خواہش مند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن کے لیے کوششیں کسی کو خوش کرنے کی خاطر نہیں کی بلکہ یہ ہمارے قومی مفاد اور پالیسی کے مطابق ہے۔آرمی چیف نے کہا کہ ‘امریکا سے کسی بھی قسم کا مالی یا مادی فائدہ نہیں چاہتے لیکن ہم امریکا سے اپنی کوششوں پر اعتماد اور چاہتے ہیں اس کو تسلیم کیا جائے۔انھوں نےکہا کہ افغانستان میں طویل عرصےجاری جنگ کے مسئلے کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مربوط تعاون ہی کامیابی کی کنجی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحیثیت کمانڈر اِن چیف امریکی قوم سے اپنے پہلے رسمی خطاب میں افغانستان، پاکستان اور جنوبی ایشیا کے حوالے سے نئی امریکی پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم پاکستان میں موجود دہشت گرد تنظیموں کی محفوظ پناہ گاہوں پر خاموش نہیں رہیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply