سمارٹ فونز دجال کے ظہور کی علامت

روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ نے کہا ہے کہ انسانوں کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہوتا جا رہا ہے کیونکہ سمارٹ فونز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں۔ جرمن نشریاتی ادارے ڈوئچے ویلے میں چھپنے والی دلچسپ خبر کے مطابق روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ نے کہا کہ سمارٹ فونز اور اس جیسی ڈیوائسز انسانیت کو دجال کے ظہور کے قریب لا رہی ہیں، ان سے دنیا کے انسانوں کو کنٹرول کرنا بہت آسان ہوتا جا رہا ہے۔ پیٹریآرک کریل کا ایک انٹرویو میں کہا کہ روسی آرتھوڈوکس چرچ ترقی کے ہرگز خلاف نہیں لیکن اس کے حوالے سے کئی خدشات پیدا ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب فوری طور پر یہ پتا چلایا جا سکتا ہے کہ آپ کس وقت کہاں موجود تھے، آپ کس چیز میں دلچسپی رکھتے ہیں، کس چیز کو پسند کرتے ہیں اور کس سے خوفزدہ رہتے ہیں۔ اس طرح کی معلومات دنیا کے سینٹرل کنٹرول کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے۔ روسی آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ پیٹریآرک کریل  نے کہا کہ مسیحی نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو مرکزی مقام سے دنیا کو کنٹرول کرنا ظہور دجال کی نشانی ہے۔ دجال وہ ہوگا، جو ورلڈ وائڈ ویب کا سربراہ ہوگا اور جو پوری انسانیت کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت رکھتا ہو گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply