اب چاہتے ہوئے بھی فیس بک ڈیلیٹ نہیں کی جاسکے گی

فیس بک کو سماجی رابطے کی سب سے مشہور ایپ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا، اگر ہم اپنا ہی موازنہ کریں تو اس بات سے اتفاق کریں گے کہ فیس بک اب ہماری زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اب آپ چاہتے ہوئے بھی سام سنگ کے ان فونز سے فیس بک ڈیلیٹ نہیں کرسکتے جن میں یہ ایپ پہلے سے موجود ہو۔جی ہاں اس بات کا پتہ اس وقت لگا جب ایک شخص نے مختلف فورمز پر اپنی شکایت درج کروائی کہ وہ اپنے فون سے فیس بک کو ڈیلیٹ نہیں کر پارہا ہے۔وہ شخص سام سنگ گیلیکسی ایٹ ایکس کا مالک ہے، یہ فون 2017 میں متعارف کروایا گیا تھا اور اس میں فیس بک کی ایپ پہلے سے ہی موجود ہوتی ہے۔اس شخص نے اس ایپ کے ذریعے اپنے پرانے دوستوں سے رابطے قائم کئے تصاویر وغیرہ شیئر کیں تاہم ایک دن اس نے اس ایپ کو ڈیلیٹ کرنے کا سوچا کیوں کہ وہ کسی ایک جگہ رُکنا نہیں چاہتا تھا تاہم اس کی فیس بک کو ڈیلیٹ کرنے کی کوشش ناکام رہی۔فیس بک کو ڈیلیٹ کرنے کی کئی کوششوں کے باوجود اس کے سامنے صرف ایک ہی آپشن آرہا تھا جس میں ‘ڈس ایبل’ لکھا ہوا تھا، وہ شخص اس کا واضح مطلب نہیں سمجھنے سے قاصر رہا۔اس بات کو وثوق سے تو نہیں کہا جاسکتا لیکن اگر مختلف رپورٹس کو مدنظر رکھا جائے تو یہ بات درست ہے کہ سام سنگ اور فیس کے درمیان شاید کو ایسا معاہدہ ہوا ہے جس کے باعث اب اس کمپنی کے مختلف فونز سے اس ایپ کو ڈیلیٹ کرنا ناممکن ہوگیا ہے ہاں مگر اسے ڈس ایبل کیا جاسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply