• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے

سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے

سرینگر: غاصب اور دہشت گرد انتظامیہ سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھا کر لے گئے۔

حریت رہنما سید علی گیلانی اس دنیا سے جانے کے بعد بھی بھارت کا اصل چہرہ بےنقاب کر گئے حریت قیادت کے نمائندہ خصوصی عبداللہ گیلانی کا کہنا تھا کہ بھارتی فورسز نےآج علی الصبح سید علی گیلانی کا جسد خاکی زبردستی گھرسے اٹھایا، اس دوران دہشت گرد انتظامیہ نے سید علی گیلانی کے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا۔

عبداللہ گیلانی نے بتایا کہ سید علی گیلانی کی وصیت تھی کہ انہیں شہدا قبرستان میں دفنایا جائے، لیکن بھارتی فورسز نے ان کی یہ خواہش بھی پوری نہ ہونے دی مقبوضہ کشمیر کے عوام اپنے محبوب قائد کے دیدار کے لیے آنا چاہتے تھے لیکن مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ رات سے کرفیو نافذ ہے۔

گزشتہ رات مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کشمیر کے رہنما حریت سید علی گیلانی انتقال کر گئے تھے ان کے جسد خاکی کو آبائی قبرستان میں دفن کیا گیا-

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ قابض بھارتی انتظامیہ نے سید علی گیلانی کو گزشتہ12 برس سے سرینگر میں گھر میں مسلسل نظر بند کر رکھا تھا جس کی وجہ سے ان کی صحت انتہائی گر چکی تھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply