• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات

کابل:وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پیر کو وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی 4ملکی دورے کے پہلے مرحلے میں افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچے۔

کابل میں وزیرخارجہ نے افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی اور افغان وزیر خارجہ صلاح الدین ربانی سے وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، اشرف غنی نے افغان امن عمل کیلئے کردار ادا کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔

مذاکرات میں پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کی جبکہ افغان وفد افغانستان کے وزیر خارجہ ربانی کی قیادت میں بات چیت میں شریک ہوا۔

بات چیت میں دونوں ملکوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال، افغان مفاہمتی عمل، معیشت کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کابل کے صدارتی محل میں افغان صدر اشرف غنی سے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات کو بہتر بنانے سمیت دیگر اہم علاقائی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان صدر نے افغان امن عمل کیلئے بھرپور کردار ادا کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس موقع پر کہا کہ افغانستان میں امن و استحکام نہ صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ پورے خطے کیلئے بہتری کا موجب ہو گا۔

دوسری جانب وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے افغان ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعلقات پر اہم گفتگو کی گئی۔

دونوں وزرائے خارجہ نے دوطرفہ سیاسی، تجارتی اور ثقافتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیا۔

اس موقع پر وزیر خاجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور سلامتی کی بات کی ہے۔

Advertisements
julia rana solicitors

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی افغانستان کے بعد ایران، چین اور روس کا دورہ بھی کریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply