نیا بونا سیارہ Farout دریافت کرلیا گیا

پلینٹ ایکس (Planet X) کی تلاش میں مصروف چِلی کے فلکیات دانوں نے ایک نیا بونا سیارہ کھوج نکالا ہے، جس کا نام “Farout”رکھا گیا ہے۔بونا سیارے ہم خلاء میں موجودان پتھروں کو کہتے ہیں جو سیاروں کی بنسبت بہت چھوٹے ہو،اس کے علاوہ اپنی کشش ثقل کی وجہ سے گول شکل اختیار کرجائیں ،اس کے ساتھ ساتھ ان کا کوئی چاند نہ ہو لیکن سورج کے گرد چکر کاٹتے ہوئے ان کے راستے میں بہت سے دیگر پتھر موجود ہو، انہی وجوہات کے باعث 2006ء میں پلوٹو کو سیاروں کی لسٹ سے نکال کر بونا سیارہ قرار دے دیا گیا تھا۔بہرحال حال ہی میں دریافت ہونے والا بونا سیارہ فارآؤٹ تقریباً 500 کلومیٹر قُطر (diameter)کا حامل ایک گول پتھر ہے، یوں یہ نظام شمسی کا اب تک چھٹا بونا سیارہ بن چکا ہے، بقیہ پانچوں کے نام یہ ہے:Ceres,Pluto,Haumea,Makemake اور Eris…. فارآؤٹ سے منعکس ہونے والی سورج کی روشنی pinkish-blue رنگ کی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ برف سے ڈھکا ہوا سیارہ ہے۔اس کا سورج سے فاصلہ تقریباً 18 ارب کلومیٹر ہےجو کہ 120 آسٹرونومیکل یونٹ بنتا ہے، ایک Astronomical Unit تقریباً 15 کروڑ کلومیٹر ہوتا ہے، یا آسان الفاظ میں کہہ سکتے ہیں کہ ایک آسٹرونومیکل یونٹ وہ فاصلہ ہوتا ہے جو سورج اور زمین کے درمیان ہے، فارآوٹ کی دُوری کا اندازہ ایسے لگایا جاسکتا ہےکہ یہ 120 آسٹرونومیکل یونٹ دُور ہے جبکہ پلوٹو کا سورج سے فاصلہ 34 آسٹرونومیکل یونٹ ہےاوراس سے پہلے Eris دریافت کیا گیا تھا اس کا سورج سے فاصلہ 96 آسٹرونومیکل یونٹ تھا…چونکہ فارآؤٹ انتہائی دُور ہے، جس وجہ سے زمین سے دیکھنے پہ اس کی movement بہت ہی سست دکھائی دے رہی ہے، لہذا فی الحال اس کے مداراور دیگر properties کا تعین نہیں کیا جاسکا، اس کو سمجھنے میں ہمیں کئی سال لگ سکتے ہیں لیکن سائنسدانوں کا اندازہ ہے کہ اسے سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرنے میں ایک ہزار سال لگتے ہونگے، یاد رہے پلوٹو تقریباً 248 سالوں میں سورج کے گرد ایک چکر مکمل کرلیتا ہے۔یہ پہلی بار ہے کہ سورج سے اِتنا دور ہمیں کوئی بونا سیارہ ملا ہولہذا ب اس کے مدار کو سمجھ کر یہ تجزیہ کیا جائے گا کہ کیا اس کا مدار نارمل سیاروں جیسا ہے؟اگر نہیں تو اِس کے مدار میں گڑبڑی کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم پُراسرارسیارے پلینٹ ایکس کو بھی ڈھونڈ لیں گے…. آپ دائیں جانب دیکھ سکتے ہیں کہ یہ بونا سیارہ ٹیلی سکوپ سے کیسا دکھائی دے رہا ہے، جبکہ بائیں جب اس بونے سیارے کی تصوراتی تصویر دیکھ سکتے ہیں کہ قریب سے دیکھنے پہ یہ کیسا ہوگا….

Advertisements
julia rana solicitors

پلینٹ ایکس پہ اردو لیکچر دیکھنے کے لیے نیچے موجود لنک پہ کلک کیجئے:
https://youtu.be/93e4bEkNCYo

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply