وزیراعظم عمران خان اور بل گیٹس کا ٹیلی فونک رابطہ

مائیکرو سافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم عمران خان کو پاکستان میں پولیوکے خاتمے پرخراج تحسین کیا۔مائیکروسافٹ کمپنی کے بانی بل گیٹس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کو فون کیا اورانتخاب جیتنے اورمنصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔بل گیٹس نے پولیوکے خاتمے کی کاوشوں پروزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا اوراِن کی جانب سے مختلف شعبوں میں تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی بھی کرائی گئی۔فون پرپاکستان میں آئی ٹی کے شعبے کو تقویت دینے کے لیے دونوں میں تبادلہ خیال کیا گیا اوروزیراعظم نے بل گیٹس کی سماجی شعبے میں تعاون پرشکریہ ادا کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply