• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی: ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے حکمت عملی مرتب

کراچی: ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے حکمت عملی مرتب

کراچی: کراچی میں ریلوے کی اراضی واگزار کرانے کیلئے حکمت عملی مرتب کرلی گئی، تجاوزات کے خاتمے کیلئے مختلف علاقوں میں بینرز آویزاں کردیئے گئے۔کچرا کنڈیاں، گھر، دکانیں اور دیگر کئی تجاوزات۔۔ کراچی میں لوکل ٹرین کی پٹریوں کو دفن کردیا گیا۔روشنیوں کے شہر میں جہاں کبھی لوکل ٹرین دوڑا کرتی تھی وہاں اب صرف تجاوزات قائم ہیں۔ لیکن عدالتی احکامات کے بعد اِن کا صفایا ہوگا۔غریب آباد، گلشن تیرہ ڈی تیرہ سی، ناظم آباد بورڈ آفس، پاپوش نگر، لانڈھی، کورنگی اور ملیر سمیت دیگر کئی علاقوں میں ریلوے کی اراضی کو واگزار کرایا جائے گا۔حکومت سندھ کو سرکلر ریلوے منصوبے کیلئے تین سو ساٹھ ایکڑ زمین درکار ہےجس کے لیے تجاوزات کا خاتمہ کسی حد تک معاون و مددگار ثابت ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply