• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بپن راوت: پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار تیز کرنے اور ڈرون حملوں کی تجویز

بپن راوت: پاکستان کیخلاف ہائبرڈ وار تیز کرنے اور ڈرون حملوں کی تجویز

دہلی: بھارتی آرمی چیف بپن راوت کی جعلی سرجیکل اسٹرائیک کے دعوے کی شرمندگی ابھی ختم بھی نہ ہوئی کہ انہوں نے پھرنئی بڑھک ماردی۔بپن راوت نے کہا کہ جموں کشمیر اور لائن آف کنٹرول کی صورتحال کنٹرول کرنے کےلیے ڈرونز استعمال کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارتی سرکار کو پاکستان کیخلاف ‘ہائبرڈ وار’ یعنی پروپگینڈے میں تیزی لانے کی بھی تجویز دی۔بزدل بھارتی فوج سامنے آکر تو لڑ نہیں سکتی، اب بغیر پائلٹ کے طیارے سے لڑنےٓ کے خواب دیکھنے لگی ہے۔جھوٹے سرجیکل اسٹرائیک کے دعویدار بھارتی آرمی چیف بپن راوت کو پھر بلی کی طرح  خواب میں چھیچھڑے دکھائی دینے لگے ہیں۔دہلی میں لیکچر کے دوران کہا بھارت کو ہائیبرڈ وار تیز کرنا ہوگی، اگر بھارتی عوام چاہیں اورمودی سرکار اجازت دے تو جموں وکشمیر اور لائن آف کنٹرول میں صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے ڈرونزاستعمال کرسکتے ہیں۔نہتے کشمیریوں کی تحریک سے پریشان بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت نے ڈرونز کے استعمال کیلئے امریکا اور اسرائیل کی مثالیں دیں اور کہا امریکا نے ڈرونز سے بہترین نتائج حاصل کئے، جبکہ اسرائیل بھی دہشتگردوں کی مزاحمت ڈرونز سےکنٹرول کرتا ہے۔جب بھارتی آرمی چیف سے ڈرونز میں ہونے والی معصوم شہریوں کی ہلاکت اور بین الاقومی ردعمل کے حوالے سے سوال کیا گیا تو ان کی بے حسی قابل دید تھی، انہوں نے کہا  بھارتی عوام اورحکومت کو امریکا اور اسرائیل کی طرح یہ سب کچھ برداشت کرنا ہوگا۔بھارتی آرمی چیف نے مشورہ دیا کہ پاکستان کے خلاف  ہائبرڈ وار یعنی جعلی خبروں کو پھیلانے، سائبرحملوں اوربین الاقوامی پروپیگینڈے میں تیزی لانا ہوگی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply