آئیڈیاز 2018: جدید جے ایف 17 تھنڈر ماڈل 2 توجہ کا مرکز

کراچی: دفاعی نمائش آئیڈیاز دو ہزار اٹھارہ کا آج تیسرا روز ہے، جس میں جدید جے ایف 17 تھنڈر بھی نمائش کیلئے رکھا گیا ہے۔ جدید فیولنگ سسٹم کے ذریعے دشمن پر وار کرنے والا جے ایف 17 پاک چین دوستی کی اعلیٰ مثال ہے۔ پاکستان میں تیار کردہ جدید جے ایف 17 تھنڈر ماڈل 2 عوام کی توجہ کا مرکز ہے۔ یہ سمندری، بحری اور زمینی ٹارگٹ کو با آسانی نشانہ بنا سکتا ہے۔ اس میں ایک 23 ملی میٹر کی مشین گن، دو عدد کمپیوٹرز نصب ہیں۔ جو ریڈار یا زمین سے موصول ہونے والی معلومات کو ہواباز تک پہنچاتے ہیں۔جدید فیولنگ سسٹم کے ذریعے یہ دگنی صلاحیت  سے دشمن پر وار کرسکتا ہے۔ جے ایف 17، میں نصب یونٹ 60 کلومیٹر دور تک کسی بھی آنے والے میزائل کا پتہ لگا سکتے ہیں۔جے ایف 17، جدید فیولنگ اور ایوی یونکس  سسٹم کے ذریعے سمندری اور زمینی ٹارگٹ کو با آسانی نشانہ بناسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply