وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں اکیس نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم دورہ چین پر وفاقی کابینہ کو اعتماد میں لیں گے۔ جبکہ وزیرخزانہ اسد عمر چین میں ہونے کے معاہدوں کی تفصیلات سے کابینہ کو آگاہ کریں گے۔اجلاس میں ملک میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا بھی جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کے چیئرمین کے تقرری اور پارلیمنٹیرینز کی ٹیکس ڈائریکٹری 2017 شائع کرنے کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply