• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘حمزہ شہباز 10 سال سے پولٹری کا غیرقانونی کام کررہے ہیں’

‘حمزہ شہباز 10 سال سے پولٹری کا غیرقانونی کام کررہے ہیں’

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں حمزہ شہباز 10 سال سے پولٹری کا غیرقانونی کام کررہے ہیں۔فیاض الحسن چوہان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا شاہد خاقان عباسی لوٹا گیا پیسہ واپس کریں۔ شاہد خاقان تنقید چھوڑیں اور اڈیالا جانے کی تیاری کریں۔ان کا کہنا تھا کہ مافیا کے فرنٹ مین رانا مشہود اور حمزہ شہباز ہیں۔ گزشتہ حکومت نے کرپشن کرکے اداروں کوتباہ کیا، ایل این جی معاہدے سے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا، شہبازشریف نےبھی کروڑوں کی کرپشن کیانہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ حکومت نے کوئی ادارہ درست نہیں چھوڑا۔فیاض الحسن چوہان نے کہا حکومت اپنا کام کرتی رہے گی، یہ تنقید کرتے رہیں گے۔ ان لوگوں کا احتجاج ‘کھسیانی بلی کھمبہ نوچے’ جیسا ہے، کرپشن کے دائرے میں جو آئے گا تحقیقات کی جائیں گی۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا نیب اورسپریم کورٹ کےراستےمیں رکاوٹ نہیں ڈالیں گے۔آسیہ بی بی کی ملک سے روانگی کی خبروں پر فیاض الحسن نے کہا آسیہ بی بی پاکستان میں ہی ہیں، ان بیرون ملک جانےکی خبریں درست نہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply