رینجرز نے کراچی آپریشن کی پانچ سالہ رپورٹ جاری کردی

کراچی:رینجرز نے کراچی آپریشن کی پانچ سالہ رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ میں ستمبر2013 سے اکتوبر 2018 تک کی کارروائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق 14 ہزار 964 کارروائیوں میں11 ہزار سے زائد ملزمان کو گرفتار کرکے پولیس کے حوالے کیا گیا۔رینجرز کے 28 جوان شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ آپریشن کے آغاز سے قبل کراچی کا شمار جرائم کی انڈیکس میں چھٹے نمبر پر ہوتا تھا اور آج یہ کم ہوکر 68ویں نمبر پر آچکا ہے۔کراچی میں بھتہ خوری کے واقعات میں96فیصد جبکہ ٹارگٹ کلنگ میں 97فیصد کم ہوئی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply