فخر زمان نے 15 سال بعد تاریخ دوہرا دی

ابوظہبی: ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی طرح پاکستان کے نوجوان جارح مزاج بلے باز فخر زمان نے ڈیبیو ٹیسٹ میں بھی اپنی دھاک بٹھا دی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی میں پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ میں فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے لڑکھڑاتی بیٹنگ لائن کو کپتان سرفراز کے ہمراہ بہترین انداز میں سنبھالا۔تاہم بدقسمتی سے وہ نروس نائنٹیز کا شکار ہوگئے اور سنچری اسکور نہ کرسکے، انہیں مارنس لبوشانے نے 94 کے انفرادی اسکور پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔فخر زمان اپنے ڈیبیو میچ میں سنچری سے چند رنز قبل آؤٹ ہونے والے پاکستان کے چوتھے بدقسمت بلے باز بن گئے۔فخر زمان سے قبل سنہ 2003 میں عاصم کمال جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ڈیبیو میں 99 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے اور محض ایک رنز کی کمی سے سینچری اسکور نہ کرسکے تھے۔پاکستان کی جانب سے 90 سے 100 رنز کے درمیان آؤٹ ہونے والے پہلے بلے باز عبدالقادر تھے جو اکتوبر 1964 میں آسٹریلیا کے ہی خلاف اپنے ڈیبیو میں 95 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے تھے۔اس کے علاوہ تسلیم عارف بھی پاکسان کے وہ بلے باز تھے جو جنوری 1980 میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 90 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔تاہم فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کو مدنظر رکھتے ہوئے امید ظاہر کی جاسکتی ہے کہ وہ آگے جاکر کئی بڑی اننگز کھیلنے اور ٹیم کو فتح دلانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply